جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی اور عدالت نے تمام تر تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے وزیراعظم پاکستان کو روک دیا گیا ہے ۔ ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ وفاقی حکومت نے جواب دینے کے لیے اضافی وقت مانگ لیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔ جس پر وزیرِ اعلیٰ جی بی کے وکیل مخدوم علی خان نے مخالفت کی۔ ان کا موقف تھا کہ ایک سال سے مقدمہ زیرِ التوا ہے، کیس عدالت میں ہے پھر بھی ججز کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔عدالت نے مزید سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔
Discussion about this post