امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر دریافت کیے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لیے ہے امریکہ کے لیے نہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال یا عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا، پاکستان میں جمہوری آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر پاکستان سے بات کررہے ہیں۔
Discussion about this post