چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جس میں تجویز دی گئی کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں مناسب رہیں گی۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدر کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پابند کیا تھا کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندر الیکشن کرائے۔ اس سلسلے میں صدر مملکت سے مشاورت کا بھی کہا گیا تھا۔
Discussion about this post