ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں عمران خان کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے دلائل دیے کہ نجی شکایت میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 28فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔
سیشن جج ظفر اقبال نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے بعد میں سنایا گیا تو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی گئی۔ عمران خان کے وکلا کو پابند کیا گیا کہ وہ منگل کو اپنے موکل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ اسی دن عمران خان پر فرد جرم لگتی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اتوار کو اسلام آباد پولیس وارنٹ کا نوٹس دینے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچی تھی۔
Discussion about this post