کراچی میں جماعت اسلامی نے 11 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخاب نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کردیے تھے لیکن ایک عرصہ بیتا ابھی تک وہاں الیکشن کا انعقاد نہیں ہوا۔ الیکشن میں تاخیر کو غیرقانونی اور شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش ہے۔ دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن گھن گرج کے ساتھ پیپلز پارٹی پر برسے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے، بلاول صاحب اور سعید غنی صاحب جیالے میئر کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر بدنامی کا نشان بن رہی ہے۔
Discussion about this post