پنجاب کے محکمہ داخلہ نے لاہور میں دھرنے، احتجاج اور مظاہروں پر 7 دن کے لیے پابندی لگادی جس کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ بندش لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف نے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ اب صوبائی محکمہ داخلہ کے اس اقدام کے بعد صورتحال تشویش ناک ہوسکتی ہے۔
Discussion about this post