پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کے لیے گوادر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سی پیک سیکیورٹی پر امن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔ جنرل عاصم منیر نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Discussion about this post