وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔ معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ اسحاق ڈار کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات میں 15 فی صد کمی کی ہے۔ معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق معاشی بحران وراثت میں ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی ایک چیلنج ہے۔ نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے انحراف کیا۔ سابق حکومت کے ہی طے کردہ شرائط پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ نئے بجٹ میں معیشت کو استحکام دینے کے خواہاں ہیں۔
Discussion about this post