پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے حاضر سروس ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ پیمرا کے مطابق کئی بار ہدایت کرچکے ہیں کہ ججز سے متعلق براہ راست یا ریکارڈڈ مواد نشر کرنے سے گریز کیا جائے لیکن اس کے باوجود ٹی وی چینلز اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے متعلق مواد نشر کرنے کی توہین آمیز مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اگراب خیال نہیں رکھا گیا تو پیمرا سخت اقدامات کرے گی۔
Discussion about this post