لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات پر پیمرا کی جانب سے پابندی کے مقدمے کی سماعت کی۔ جس میں انہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کا نوٹی فکشن معطل کردیا۔ تحرک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر پیمرا نے 5 مارچ کو ریاستی اداروں پر الزام تراشی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی لگائی تھی۔ پیمرا کے اس اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ جس نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کاروائی 13مارچ تک ملتوی کردی۔
Discussion about this post