بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 14 دنوں کے لیے معطل کردیے ہیں۔عدالت نے آئی جی، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ کرنے والے خلیل کاکٹر کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر سماعت کی جو کہ نصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے جمع کرائی تھی۔ استدعا یہ کی گئی تھی کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانے کی حدود ہی نہیں۔ اسی لیے ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں عمران خان پر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Discussion about this post