زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت کے مطابق یہ معاملہ توجہ اور تحقیق طلب ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے بدنیتی شامل تھی کہ نہیں۔اس موقع پر آئی جی عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس کسی کا بھی کوئی نقصان نہیں چاہتی۔شہر کا کوئی بھی علاقہ نو گو ایریا نہیں بننے دیں گے اور نہیں ایسا ہونا چاہیے بھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکنزم کو ترتیب دیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک کے لیے توسیع کی جارہی ہے۔
Discussion about this post