سابق وزیراعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست رد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اٹھایا ہے کہ وہ ہفتے کو خود عدالت میں پیش ہوں گے اسی لیے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اُن کی گرفتاری عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کی جائے۔ عمران خان نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جمعرات کو عمران خان کی انڈر ٹیکنگ مسترد کردی تھی اور پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر کے 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔اُدھر عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگادیے ہیں۔سب سے اہم یہ ہے کہ درخواست میں عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ اسی طرح یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا کیا ہے کہ جس معاملے پر ہائی کورٹ پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے اسے دوبارہ کیسے سن سکتی ہے؟
Discussion about this post