اسلام آباد پولیس نے بذریعہ ٹوئٹس اس جانب اشارہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکاران زخمی ہوئے۔ شبلی فراز مقدمے میں جونامزد ملزمان ہیں ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔ عدالت کی ایف 8 سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔ پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پٹرول بم پھینکے گئے۔ مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے مطابق قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔ مقدمات عدالت میں زیر سماعت اور زیر تفتیش ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لیے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔
جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سیکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکاران زخمی ہوئے۔
شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔عدالت کی F-8 سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 24, 2023
Discussion about this post