شہزاد عطا نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے نجی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ شہزاد عطا کو 2 فروری کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100(1) اور رولز آف بزنس کے تحت شہزاد عطا کو اٹارنی جنرل تعینات کیا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے منصور عثمان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا مگر انہوں نے کئی دن گزرنے کے باوجود اپنا عہدہ نہیں سنبھالا جس پر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی بنایا گیا تھا۔
Discussion about this post