جمعرات کو بھارتی شہر سورت کی ایک عدالت نے ہتک عزت معاملے میں انڈین کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جن پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے وزیراعظم مودی کو ایک جلسے میں ” چور ” کہہ کر مخاطب کیا۔ راہول گاندھی کو آج دوسرا صدمہ یہ ملا ہے کہ اسی مدعے پر اب ان کی پارلیمانی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ہی راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت ختم کی۔ راہول گاندھی لوک سبھا کے رکن تھے۔
اس سارے معاملے پر کانگریس کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ راہول کی لوک سبھا رکنیت ختم کر دی گئی۔ وہ عوام اور اس ملک کے لیے لگاتار سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑ رہے ہیں، جمہوریت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہر سازش کے باوجود وہ یہ لڑائی ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں گے۔ یہ جنگ جاری رہے گی۔
Discussion about this post