تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی درخواست میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ، الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے غیرآئینی فیصلے کا نوٹس لے۔ وزیراعظم،چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیونکہ یہ اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے۔ تحریک انصاف نے درخواست میں نگران وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا۔ وزیراعظم اور دیگر فریقین عدالتی الیکشن سے متعلق حکم کی تعمیل نہ کر کے عدالت کی توہین کر رہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے لیے تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔
Discussion about this post