الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اور کے پی میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف اب سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہوگیا۔ عدالت عظمیٰ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے درخواست جمع کرائی تھی۔ جس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینج بنادیا گیا ہےجس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔
Discussion about this post