وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق کمزور اور بے بنیاد وجوہ پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دا ئر ہوا تھا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہیں کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے گھرانے کو ہراساں اور بدنام کیا گیا۔ ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا، یہ ایک منصف مزاج جج کے خلاف منتقم مزاج عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔ عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے اور اسے تقسیم کرنے کی خوف ناک سازش تھی، پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔
Discussion about this post