وفاقی حکومت نے پنجاب کے پی الیکشن کیس سننے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سبراہی میں بنے 3 رکنی بینچ پر اعتراض جمع کرادیے۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراض میں وفاقی حکومت نے اس کیس کی درخواست رد کرنے کی استدعا کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ اکثریت سے دیا گیا۔ ۳ رکنی بینچ متبادل کے طور پر تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت نہ کرے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی درخواست مؤخر کی جائے، سپریم کورٹ کے جو ججز الیکشن کیس کو سن چکے ہیں، اُن کے بجائے باقی ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے، وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ پہلے راؤنڈ میں دیا گیا الیکشن کا فیصلہ چار تین کی اکثریت سے دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن پہلے راؤنڈ میں کیس سننے سے انکار کرچکے ہیں، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر فیصلہ دینے والے بینچ کا حصہ تھے، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر بھی اس کیس کو نہ سنیں۔
Discussion about this post