چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس وزارت دفاع نے سربمہررپورٹ جمع کرادی جو کہ انتخابات التوا کیس کے سلسلے میں طلب کی گئی تھی۔ اس رپورت میں اٹارنی جنرل اور وزارت دفاع کے حکام کی جانب سے سکیورٹی اہل کاروں کی دستیابی سے متعلق تمام تر تفصیلات ہیں۔ اب اس رپورٹ کا جائزہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن چیمبر میں لیں گے۔ آج کسی بھی وقت اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں اہم مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں اندر اورباہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Discussion about this post