وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ جس میں وزیرداخلہ، خارجہ، خزانہ، وزیر دفاع اور وزیراطلاعات شریک ہیں جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہیں۔ اس اہم اجلاس میں امن وامان کی داخلی اورخارجی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ حساس اداروں کے سربراہان شرکا کو بریفنگ بھی دیں گے۔ اجلاس میں ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی میں چین کے کردار پر بھی گفتگو ہوگی اور ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
Discussion about this post