سماجی رابطے کی بروقت اور تیز رفتار اپلی کیشن واٹس ایپ میں نئے فیچر کے بعد صارفین بیک وقت مختلف ڈیوائسز سے چیٹ تک رسائی کرپائیں گے جبکہ کال اور ویڈیوز بھی سینڈ کرپائیں گے۔ اس نئے فیچر کو ’کمپینین موڈ‘ کا نام دیا جارہا ہے۔ جس کے تحت ایک اکاؤنٹ سے ایک سے زیادہ ڈیوائسز کا استعمال آسان ہوجائے گا۔ اس کے لیے کرنا صرف یہ ہوگا کہ صارفین کو دوسری ڈیوائس میں واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے کھولتے ہوئے اسکرین پر موجود تین نقطوں کو پریس کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ’لِنک آ ڈیوائس‘ کو ٹیپ کرنے پر ایک منفرد کیو آر کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔ صارفین اپنی پہلی ڈیوائس میں واٹس ایپ کھول کر سیٹنگ میں جا کر ’لِنکڈ ڈیوائسز‘ کو ٹیپ کر سکتے ہیں جس کے نتیجچے میں صارفین اپنی دوسری ڈیوائس میں کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی چیٹ ہسٹری اور دیگر ڈیٹا کی منتقلی شروع ہوجائے گی۔
Discussion about this post