مظفرآباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے سلسلے میں نااہل قرار دیا ہے۔ فیصلے کا اعلان بینچ کی جانب سے کیا گیا جسے جسٹس خالد رشید نے عدالت میں پڑھ کر سنایا، وزیراعظم کو عدالت میں سماعت مکمل ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی بھی مانگ لی۔ تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ بہرحال ان کی اس معافی کو قبول نہیں کیا گیا جبھی تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا۔ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا۔
Discussion about this post