وفاقی حکومت نے پنجاب میں الیکشن کے فنڈز کے لیے سمری کابینہ میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مرکزی بینک کو ایوان کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔ اگر قومی اسمبلی نے منظوری دے دی تو فنڈز جاری ہوجائیں گے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی۔ یاد رہے کہ قائم مقام ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 2 1ارب روپے کی رقم مختص تو کر دی لیکن اسے جاری کرنےکا اختیار نہیں۔
Discussion about this post