دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو بھارت کی طرف سے شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ 12 سال بعد بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔
Discussion about this post