پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف عاصم منیر نے دستے کا معائنہ بھی کیا۔ بعد میں پی ایل اے کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی کمانڈرز نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔۔ آرمی چیف دونوں افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔
Discussion about this post