محکمہ موسمیات نے یہ خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی میں جمعرات کو بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ جمعے سے یکم مئی کے دوران شہر بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی بھی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر تک کی بارش ہوسکتی ہے جو شہر کا گرم موسم ٹھنڈک میں بدل سکتی ہے۔ کہاجارہا ہے کہ مئی میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں جو وسطی اور جنوبی حصوں میں پھیل سکتی ہیں اور یہ مغربی ہوائیں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔
Discussion about this post