وزیراعطم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ایوان نے قبول نہیں کیا۔ آج بھی حکومت اور پارلیمان تین چار کا فیصلہ آئینی و قانونی سمجھتی ہے اور 3/2 یا پانچ دو کا فیصلہ غلط اور غیر آئینی و غیر قانونی ہے لیکن سپریم کورٹ 3 رکنی بنچ کے ساتھ معاملات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑے گا، الیکشن کے فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمان میں آئے گا اور وہی اسے حل کرے گی، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ یا اتحادی جماعتوں کے سربراہان، سپریم کورٹ کو ضامن نہیں بنانا چاہیے، پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کو ضامن ، ثالث کا حق نہیں دے سکتے، یہ ان کا کام نہیں، ضامن بننا اور پنچایت کرانا سپریم کورٹ کا کام نہیں، ان کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے، الیکشن ایک دن ہونے چاہئیں اور کب ہونے چاہئیں اس پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔
Discussion about this post