بدہ اور جمعرات کی شب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی اے سی بزنس کوچ نمبر 17 میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹرین کو ہنگامی طور پر ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روکا گیا۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جو جائے وقوع پر لگ بھگ پون گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس نے اس آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً 40 منٹ کا وقت لگایا۔ ریلوے حکام کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئےان میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ 4 مسافرکراچی ایکسپریس سے لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ امدادی سرگرمیاں کرنے کے بعد متاثرہ کوچ کو کراچی ایکسپریس سے الگ کردیا گیا جس نے لاہور کا سفرشروع کیا۔ اس حادثے پر وزارت ریلوے نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Discussion about this post