پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کا محود پاکستانی عوام ہیں۔ پہلی اور اہم ذمے داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا اہم کردار ہے، افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں عراق، قطر، سری لنکا، فلسطین اور بحرین کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ آرمی چیف نے پریڈ کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو ایوارڈز دیے۔
Discussion about this post