سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے فوری طور پر روکنے کی استددعا لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے راسخ الہیٰ نے کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اور اینٹی کرپشن روز چھاپے مارر ہی ہے۔ ہر دن ایک نئی ایف آئی آر درج کرکے ریڈ کردی جاتی ہے۔ پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اور نئے مقدمے درج کرنے سے عدالت متعلقہ حکام کو روکے۔ جس پر جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا کہنا ہے کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے ، جب تک رپورٹ نہیں آتی کیسے آپ کی بات مان سکتے ہیں، پولیس کو کارروائی کرنے دیں جب معاملہ عدالت میں آئے گا تب دیکھیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت کی اور اگلی سماعت پر ان سے رپورٹ بھی مانگ لی ساتھ ساتھ عدالت نے پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے روکنے کی فوری استدعا مسترد کردی۔
Discussion about this post