الیکشن کمیشن نے یہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں اور یہ دے کر عدالت نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ عدالت قانون کی تشریح کرسکتی ہے لیکن قانون کو دوبارہ نہیں لکھ سکتی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 11 رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، جس بینچ نے ماضی میں الیکشن کو چار ماہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں اس پہلو کی طرف بھی نشاندہی کی ہے کہ اسے ابھی تک سیکوریٹی اور فنڈز کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ الیکشن کمیشن کا اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن سے قومی اسمبلی کا الیکشن شفاف نہیں ہوگا۔
Discussion about this post