اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ فوجداری مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کی درخواست پر قابل سماعت ہونے پر دلائے دیے گئے۔ وکیل عمران خان نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کیا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی۔ یہ عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دلائل سننے کے بعد عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 10 مئی کی فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کو اب اسی تاریخ کو عدالت میں طلب بھی کیا گیا ہے۔
Discussion about this post