اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحق خان کی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو 29 سے 31 مئی تک امریکی جیل میں بہن سے ملاقات کریں گی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو اسمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لیے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر کی فراہمی میں مدد کرے، عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات اور معلومات وکیل سے شیئر کی جائیں۔ امریکی وکیل کلائیو اسمتھ یقین دہانی کرائیں گے کہ معلومات کیس کے علاوہ استعمال نہیں ہوں گی، امریکی وکیل کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ کیس تیار کر سکیں، امریکی وکیل کلائیو اسمتھ کی شیئر کردہ ڈاکیومنٹ خفیہ رہیں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
Discussion about this post