سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے پہلے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا ان کے پاس آئے۔ عمران خان کے مطابق وہ جیل جانے کو تیار ہیں۔ لیکن کسی بھی قسم کا کوئی ڈراما نہ کیا جائے۔ اُن پر کوئی کیس نہیں اور وہ ذہنی طور پر گرفتاری کے لیے اب تیار ہیں۔ عمران خان کے مطابق قوم انہیں 50 سال سے جانتی ہیں اور وہ انہیں جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر جان جانی ہے تو اس کے لیے بھی وہ تیار ہیں۔ یاد رہے کہ عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔
Discussion about this post