وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یہی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کا آغاز کردیا۔ ایک ماہ کے اندر ہی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔ اس کھیپ کے وصول ہونے کے بعد یہ اندازہ لگایا جائے گا کہ مستقبل میں روسی تیل کی کتنی مقدار درآمد کرنی ہوگی۔ مصدق ملک کہتے ہیں کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ اس روسی تیل کو کہاں استعمال کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی تیل کی درآمد پر امریکا یا کسی اور ملک کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں۔
Discussion about this post