قومی اسمبلی میں پارلیمان کی توہین کو جرم قرار دینے کے بل کی تحریک پیش کردی گئی۔ اس بل کے مطابق پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمان پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کر سکے گی۔ مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں دی جا سکیں گی۔ تجویز دی گئی ہے کہ 24 رکنی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی۔ اس کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے ارکان کی تعداد 50 پچاس فی صد ہوگی۔ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔ جس پر یہ شخصیات متعلقہ شخص کے خلاف سزا کے تعین کا اعلان کر سکیں گے۔
Discussion about this post