سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر امریکا کا کہنا ہے کہ امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے سبھی ممالک میں جمہوری اصولوں اور قانون کی عمل داری کی حمایت کرتے ہیں۔عمران خان کی گرفتاری پر مزید معلومات کے لیے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر سبھی مظاہرین پرامن ردعمل دیں جبکہ انتظامیہ بھی جمہوری اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے تحمل سے ان کو جواب دیں۔
Discussion about this post