منگل کو تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی پتھراؤ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ان کے چہرے اور ناک کی ہڈی فریکچر ہوئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کی ۤآنکھ پر گہری چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ان کی بینائی ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس میں اندرونی زخم آیا ہے۔ پروفیسر اسد اسلم اور ڈاکٹر خالد حمید علی ناصر کا آپریشن کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی منگل کو گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوئے تھے۔
Discussion about this post