پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی صورت کسی سیاسی پارٹی کے کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت رہنا چاہتی تو پرامن احتجاج کی کال دیتی۔ سیاست دان حراست میں لیے جاتے ہیں تو سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم کسی کی گرفتاری پر کبھی بھی جشن نہیں مناتے۔ پیپلزپارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے لیکن پی ٹی آئی نے نیب کا دفاع کیا۔ چارٹر آف ڈیموکریسی میں 2008 سے 2013 تک نیب کو بند کرنا شامل تھا۔ عمران خان نے اس کو مک مکا قرار دیا اور نیب کو بچانے کے لیے مہم شروع کردی۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جو دہشتگردی منگل اور بدھ کو کی گئی کوئی اور تنظیم کرتی تو اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔
Discussion about this post