اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے لیے کمپلینٹ مجاز اتھارٹی کی جانب سے داخل نہیں کرائی گئی، کمپلینٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے دائر کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو کمپلینٹ فائل کرنے کا کہا، مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر کمپلینٹ پر سماعت نہیں ہو سکتی۔ جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد توشہ خانہ کیس میں فوجداری ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ مقدمے کی اب سماعت 8 جون کو ہوگی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
Discussion about this post