اسپیکر راجا پرویز اشرف کی صدارت میں اجلاس ہوا تو رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظوری کیلئے پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا تھا کہ یہ بل اہم ہے۔ قائمہ کمیٹی رولز میں بھی ترمیم ہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ کے فون افسران سننا گوارہ نہیں کرتے، ہر ادارے کی توہین کا کوئی نہ کوئی قانون ہے ، پہلے توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا ، اب ہمیں پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی بھی توہین قبول نہیں۔ اس بل کے ذریعے اب پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان یا رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہوگی۔
Discussion about this post