قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزراء، چیف جسٹس، وفاقی سیکریٹری اور ارکان اسمبلی کو ادا کی جانے والی ماہانہ تن خواہوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ جس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ماہانہ تن خواہ 15 لاکھ 27 ہزار 399 روپے ہے جبکہ وزیراعظم کی تن خواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وفاقی وزرا کی تن خواہ بھی وزیراعظم سے زیادہ ہے۔ وزرا کو ماہانہ 3 لاکھ 38 ہزار روپے ملتے ہیں۔
اسی طرح صدر کی ماہانہ تن خواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے جب کہ رکن اسمبلی کو تن خواہ کی مد میں 1 لاکھ 88 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تن خواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے جب کہ 22 گریڈ کے وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ تن خواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے بنتی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان نے اب مراعات کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
Discussion about this post