اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر بھی پیش ہوئے۔ وفاق کی طرف سے عدالت سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی گئی۔ استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج یعنی 17 مئی تک کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روکا ہوا تھا اور اب عمران خان کو گرفتاری سے روکنے میں مزید توسیع مل گئی ہے۔
Discussion about this post