عدالت عظمیٰ نے 22 مئی سے آغاز ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں 7 بینچز مقدمات کی سماعت ہوگی جب کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6 ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں۔ سپریم کورٹ کا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جب کہ تیسرا بینچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔ چوتھا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جب کہ پانچویں بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہوں گے۔ بینچ نمبر 6 میں یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے اور ساتواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔
Discussion about this post