وزیراعظم شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی۔ آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے شواہد نہیں ملے ، شہباز شریف نے کوئی فوائد نہیں اٹھائے اور ناہی اس پروجیکٹ سے ملکی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا۔ نیب کے مطابق کامران کیانی نے خزانے کو نقصان پہنچایا اور ناہی فواد حسن فواد نے رشوت لی، شہباز شریف نے آشیانہ کے ٹھیکے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔ شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر نیب نے اپنا جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کرایا اور ساتھ ہی استدعا کی کہ قانون اور شواہد کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ دیا جائے۔
Discussion about this post