وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں 9 مئی کو شرپسندوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے والے ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس عمارت سے 1974 میں آزادی کا اعلان ہوا، اُسے نذرآتش کرنا ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کا 100 سالہ ریکارڈ تباہ ہوگیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں۔ جو ہمارا ازلی دشمن بھی نہ سوچ سکا، اپنوں نے دشمن اور دہشت گرد بن کر وہ کام سرانجام دیے، قانون انہیں ضرور سزا دے گا تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسی ہمت نہ کرسکے۔
Discussion about this post