رانا ثنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مجموعی طور پر 499 ایف آئی آر درج کی گئیں، 88 مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔ اے ٹی اے کے مقدمات میں 3944 افراد کو گرفتار کیا گیا، 5 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے تقریباً 80 فیصد لوگ ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود ہی اپنے آپ کو اور اپنی پارٹی کو حادثے سے دوچار کرلیا۔ جناح ہاؤس کور کمانڈر کی رہائش گاہ اور کیمپ آفس تھا جہاں بہت حساس چیزیں بھی تھیں، اگر کوئی دفاع سے متعلق ایریا میں داخل ہوا تو اس کا ٹرائل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہی ہو سکتا ہے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست معاشرے کی تقیسم کا باعث بنی اور افسوس کی بات یہ ہے کہ عمران خان مسلسل نفرت کا پرچار کررہے ہیں۔
Discussion about this post