تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ اس درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی۔ تمام شواہد اور ثبوت کی روشنی کے باوجود یاسمین راشد کو مقدمے سے بری کیا گیا۔عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Discussion about this post